پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے، پرویزالہٰی
پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے، پرویزالہٰی
ہر محب وطن کی طرح میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کا انتخابی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں، عدلیہ پر پورا یقین ہے جلد ہی عمران خان دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام خود ہی اپنے ہیرو کیلئے باہر نکلتی ہے، عمران خان اب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں کیوں کہ دنیا ان کی آواز سنتی ہے، اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا جہاں عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ دنیا میں اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں، ساری پاکستانی قوم اور مسلم امہ ایک طرف کھڑے ہو جائیں گے۔
مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے، موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں، عدلیہ پر پورا یقین ہے جلد ہی بانی پی ٹی آئی دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔
پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دشمنی میں صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے، اسی طرح پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیںکے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔، آج دوسروں کیلئے اناج اگانے والوں
very nice
جواب دیںحذف کریں