پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں...
پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع، وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کی منظوری دی
اسلام آباد (ا 04 اکتوبر2024ء) پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد پاک فوج کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے علاقے بھر میں گشت شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ جبکہ میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد کی جانب فوجی دستے روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں، فوجی دستے عوام کی حفاظت یقینی بنائیں گے، ایس سی اوسمٹ کے موقع پر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے، وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا، فیض آباد کے مقامات پر پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری، وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور بھی حسن ابدال پہنچ گئے۔
You tube video link....
جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ڈی چوک میں احتجاجی اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔میڈیا کے مطابق ڈی چوک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ویمن تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں