آئی ایم ایف کے 24 میں سے 16 پروگرام نواز شریف اور اتحادیوں نے لیے، ان قرضوں کی رقم کہاں لگائی؟

آئی ایم ایف کے 24 میں سے 16 پروگرام نواز شریف اور اتحادیوں نے لیے، ان قرضوں کی رقم کہاں لگائی؟


جو 16پروگرام لئے اس رقم کا کیا بنایا ؟ وہ پیسا کہاں لگایا اس کا جواب دیں، قوم ان پروگراموں کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہے، میاں نوازشریف کو چاہیئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ کا قائد ن لیگ کو جواب



پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر 2023ء ) مشیر خزانہ خیبرپختوخوناہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایمریف اور اتحادیوں نے لیے، ان قرضوں کی رقم کہاں لگائی؟، جو ایف کے 24 میں سے 16 پروگرام نواز ش 16پروگرام لئے اس رقم کا کیا بنایا ؟ وہ پیسا کہاں لگایا اس کا جواب دیں، قوم ان پروگراموں کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہے، میاں نوازشریف کو چاہیئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پنجاب کی بات کرتے ہیںک تو پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑا ہے، اس وقت پنجاب میں بھی مینڈیٹ پی ٹی آئی کا ہے، ن لیگ فارم 47 اور فار م 45 کے باوجود بھی زیادہ ووٹ نہیں لے سی، یہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ ہے۔ میاں نوازشریف کو چاہیئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور چند سوالات کے جواب دیں۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے24 پروگرام ہوئے ہیں جس میں 16پروگرام میاں نوازشریف اور ان کے اتحادیوں نے لئے تھے۔ جو 16پروگرام لئے اس رقم کا کیا بنایا ؟ وہ پیسا کہاں لگایا اس کا جواب دیں۔ قوم ان پروگراموں کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہے، پھر ان کے بھائی شہبازشریف کو پہلے بھی لایا گیا اب پھر فارم 47کی بدولت وزیراعظم ہیں تین بار آئی ایم ایف پروگرام میں وہ بھی جاچکے ہیں۔

نوازشریف کہتے خیبرپختونخواہ کے لوگ پنجاب میں علاج کرانے آتے ہیں جبکہ ہم نے ان کو صحت کارڈ دیا ہے وہ پورے پاکستان میں جہاں صحت کارڈ پر نجی ہسپتال میں جاکر علاج کرا سکتا ہے۔یہ سہولت ہم نے پنجاب والوں کو بھی دی تھی لیکن ان کے بھائی نے حکومت میں آکر منقطع کردیا تھا، کے پی کے لوگ پوری دنیا میں کام کرتے ہیں، اگر اتنا بہترین پنجاب بنا لیا ہے تو پاکستان کے ایک کروڑ 20لاکھ لوگ باہر کام کررہے ہیں جس میں 60 لوگ پنجاب کے ہیں۔

موٹروے، میٹروبس اور اورنج لائن کی بات کرتے ہیں ، یہ منصوبے ٹیکس کے پیسے سے نہیں قرض کے پیسے سے بنائے گئے،ان منصوبوں کے لئے قرض میں کتنا واپس کیا؟ شیر کا بچہ وہ ہوتا ہے جو قرض لے بھی اور اتار ے بھی۔دنیا میں کلائمیٹ کیلئے جوکام عمران خان نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا، 50لاکھ گھروں کی بات کرتے ہیں، پرائم منسٹر ہاؤسنگ اسکیم عمران خان کی شروع کی ہوئی ہے، جن فلیٹس کا مریم نوازنے افتتاح کیا وہ عمران خان کا پراجیکٹ تھا۔ وہ زمین عمران خان کی دی ہوئی تھی، صحت کارڈ ، اپنا گھر اسکیم یہ سب عمران خان کے پراجیکٹ تھے، جن کو کاپی کررہے ہیں۔عمران خان نے بجلی سستی کی تو حکومت سے نکال دیا۔ بتائیں پنجاب حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی کیا ہے؟

Vedio........

https://www.facebook.com/DawnNews/videos/%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%85-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%82%D8%B1%D8%B6-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%84%DB%8C%D8%A7-imfpakistan-loan-dawnn/1970200110125272/

تبصرے

مشہور اشاعتیں