26 اکتوبر سے عمران خان سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی اور بشریٰ بی بی باہر آجائیں گی

 

26 اکتوبر سے عمران خان سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی اور بشریٰ بی بی باہر آجائیں گی 


بشریٰ بی بی پرکوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا جائے گا، قوم کو بتانا پڑے گا کہ یہ سارا اسٹیج ڈرامہ میک اپ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ چاہتی کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں۔ سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف



اسلام آباد ( 23 اکتوبر 2024ء ) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 26اکتوبر سے عمران خان سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی اور بشریٰ بی بی باہر آجائیں گی،بشریٰ بی بی پرکوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا جائے گا، قوم کو بتانا پڑے گا کہ یہ سارا اسٹیج ڈرامہ میک اپ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے موجودہ لیڈرز چاہتے کہ عمران خان جیل میں رہیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو دوستی میں مروایا گیا، دوستی کرکے اس کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، ارشد شریف ایک معصوم شخصیت تھے ان کا خون رنگ لائے گا، اس کیس کی پہلی کڑی جیل میں جاچکی ہے۔پی ٹی آئی میں ایک کڑی گم ہوئی پڑی ہے جس دن وہ مل گئی تو ساری حقیقت کھل جائے گی ،میں نے اشارے میں شدت والی وکٹری دکھائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا، میں عمران خان کو آج کے دن سے بچانا چاہتا تھا، فواد چودھری گواہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بہت سمجھانے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی اپنے لوگوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے لوگوں کی وجہ سے صورتحال کا شکار ہے۔ فواد چودھری کے ساتھ پی ٹی آئی میں زیادتی ہوئی۔ ہم جو بھی بات کرتے ہیں قوم پہلے ہی اس کو سمجھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خود ہی عدلیہ کو متنازع بنا رہے ہیں، آنے والے چیف جسٹس سے متعلق پہلے ہی متنازع گفتگو کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا چلا کہ یہ ہمارا جج ہے ہمارے حق میں فیصلے کرتا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کرنے کی بجائے بائیکاٹ کرکے بھاگ گئے، ترمیم کو ووٹ نہیں دیا کلاز کو ووٹ دیا۔یہ لوگ ہی تھے کہ حکومت کے ساتھ سیٹنگ کی پھر بانی سے ملاقات بھی کرلی، سیٹنگ ہی کرنی تھی تو میرا شکوہ ہے کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا؟اس ساری چیز کا آخری نتیجہ کیا ہے؟ انہوں نے پورا زور لگا لیابانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرسکے، 26اکتوبر سے عمران خان سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، 26تاریخ سے پہلے بشریٰ بی بی جیل سے باہر آجائیں گی، بشریٰ بی بی پر نیا مقدمہ نہیں بنایا جائے گا، قوم کو بتانا پڑے گا کہ یہ سارا اسٹیج ڈرامہ میک اپ کیا گیا تھا، یہ سب چاہتے عمران خان جیل میں رہیں۔

 


تبصرے

مشہور اشاعتیں